file photo

ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
03 مئی 2017 (07:17)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

تاہم اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض مقامات پر جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی ستائیس
پشاور اکیس
کوئٹہ اورمظفرآباد تیرہ
گلگت نَو
اورمری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ