file photo

امریکہ اور روس شام میں تنازع کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر متفق
03 مئی 2017 (07:09)
0

امریکہ اور روس نے شام میں تنازع کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پربات چیت میں ہوا۔
دونوں رہنمائوں نے کہاکہ شام کی مشکلات کو ایک طویل عرصہ ہوگیا ہے اوراب تمام فریقوں کو تشدد کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
دونوں رہنمائوں نے جنگ سے تباہ حال ملک میں امداد کی فراہمی کیلئے محفوظ علاقوں کے قیام،دوسرے اسباب اور شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔
ادھرامریکہ نے شام کے بارے میں روس کے زیرقیادت ہونیوالے مذاکرات میں شرکت کااعلان کیاہے جو آج قازقستان میں شروع ہورہے ہیں۔