وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت اتوار کو راولپنڈی میں منصوبے کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران دیں۔

شہبازشریف کی میٹرو بس منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
03 مئی 2015 (20:34)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا تعمیراتی کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اتوار کے روز اسلام آباد میں منصوبے کے حوالے سے ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میٹر ومنصوبے کے اردگرد تعمیراتی ملبے کو جلد ہٹایاجائے اور جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سڑک کے دونوں جانب تزئین و آرائش کی جائے ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹرزاہد سعید نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ منصوبے کا اٹھانوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ چوبیس سٹیشن میں سے تئیس مکمل ہوگئے ہیں ۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے کسی پروٹوکول کے بغیر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے روٹ کا دورہ کیااور اس کے مختلف حصوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔