پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام کورئیر کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے تعاون سے شروع کیاگیا ہے۔

جدہ:پاکستانی قونصل خانے کی دہلیز پر پاسپورٹ فراہم کرنے کیلئے کورئیر سروس
03 مئی 2015 (11:28)
0

جدہ میں پاکستانی قونصل خانے نے قونصلیٹ کی حدود میں رہنے والے پاکستانیوں کوان کی دہلیز پر پاسپورٹ فراہم کرنے کیلئے کورئیر سروس شروع کی ہے۔ انجمن ہلال احمد کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی اور قونصل جنرل آفتاب اے کھوکھر نے قونصل خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں کورئیر سروس کا افتتاح کیا۔

پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام ARAMAX اور UPS کورئیر کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے تعاون سے شروع کیاگیا ہے۔