صنعت کار مرزا اختیار نے کہا کہ چین پاکستان کو قرضہ نہیں دے رہا بلکہ وہ بہت سے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے ۔

اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی انقلاب آئیگا:ماہرین
03 مئی 2015 (20:27)
0

معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی معاشی انقلاب آئے گا۔
ریڈیوپاکستان کے ساتھ گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی موثراور دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔
صنعت کار مرزا اختیار نے کہا کہ چین پاکستان کو قرضہ نہیں دے رہا بلکہ وہ بہت سے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو آسان رسائی فراہم ہوگی ۔