کل جماعتی حریت کانفرنس کا 16 مئی سے ہفتہ شہدا منانے کا فیصلہ
03 مئی 2015 (11:48)
0

مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے مولوی عمر فاروق شہید اور عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رواں ماہ کی سولہ سے اکیس تک ہفتہ شہدا منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ سری نگر میں دونوں تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہاکہ شہید ملت مولوی عمرفاروق نے مظلوم کشمیری عوام کے جذبات اورامنگوں کے ترجمانی کی ۔