وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی ہر شق پیمرا کے ضابطہ اخلاق میں شامل ہے۔

 میڈیا ضابطہ اخلاق کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا:عرفان صدیقی
03 مئی 2015 (20:57)
0

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ بارے ضابطہ اخلاق کا نفاذ یقینی بنائے گی۔
پی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی ہر شق کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے میڈیا ضابطہ اخلاق کے نفاذ میں حوصلہ افزا تعاون نہیں کیا۔