03 مئی 2015 (18:32)
0

موسمیاتی تغیرات کے وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے شکارملکوں کیلئے اپنے وعدے کے مطابق دس ارب ڈالر گرین کلائمیٹ فنڈمیں جمع کرائیں۔یہ فنڈ گزشتہ سال قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد غریب ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی کے ازالے کیلئے مطلوبہ رقم فراہم کرنا تھا۔
آج ایک بیان میں وزیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے یہ بات انتہائی باعثِ تشویش ہے کہ امیر ملکوں نے دس ارب ڈالر کی صرف بیالیس فیصد رقم اب تک فنڈ میں جمع کرائی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک ناکافی مالی وسائل اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوںکے منفی اثرات سے نہیں نمٹ سکتے۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو 2010سے اب تک مسلسل پانچ سال سیلابوں کی وجہ سے پچیس ار ب ڈالرسے زائد نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو بحالی کے لئے پینتیس ارب ڈالر سے زائد رقم درکار ہے۔