انہوں نے کہاکہ نیپال کے لوگ پاکستان کو یاد رکھیں گے کیونکہ پاک آرمی کے ڈاکٹر چوبیس گھنٹے زلزلے متاثرین کی مدد کیلئے موجود ہیں۔

نیپالی فوج کے سربراہ کا زلزلہ متاثرین کیلئے امداد پر پاکستان کا شکریہ
03 مئی 2015 (15:22)
0

نیپال کی بری فوج کے سربراہ جنرلGAURAV SJB RANA نے نیپال میں حالیہ زلزلے کے دوران پاکستان اور پاک فوج کی طرف سے بھرپور مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔

نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کے امدادی کارکنوں سے ملاقات کی اوران کی طرف سے متاثرین زلزلہ کی مددکے عمل کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ نیپال کے لوگ پاکستان کو یاد رکھیں گے کیونکہ پاک آرمی کے ڈاکٹر چوبیس گھنٹے زلزلے متاثرین کی مدد کیلئے موجود ہیں اوران کے پاس وافرمقدار میں ادویات ہیں۔ Bakhtapur میں پاک فوج کا فیلڈ ہسپتال متاثرین زلزلہ کیلئے طبی امداد فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔


پاک فوج کی امداد اور تلاش کی ٹیمیں بھی چوبیس گھنٹے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے انسانی امور اورہنگامی امداد کی رابطہ کار مزVALERIE AMOS نے انسانی امداد اورکرائسزمینجمنٹ کے بارے میں یورپین کمشنر CHRISTOS STYLIANIDES کے ہمراہ BHAKTAPUR میں پاک فوج کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیاتھا۔ انہوں نے پاک فوج کے ڈاکٹروںکی طرف سے بچائو اورامداد کی کارروائیوں ، جدید فیلڈ ہسپتال کی سہولت ،تلاش اور بچائو کی ٹیم کے کام کی تعریف کی۔