ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ غیر مسلح اور بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنا ایک قابل مذمت اقدام ہے۔

غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی کی ہلاکت پر بھارتی ہائی کشنر دفتر خارجہ طلب
03 مئی 2015 (09:52)
0

بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ان سے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی کی ہلاکت پر احتجاج کیا گیا۔

پاکستانی شہری امانت علی کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے نارووال میں حادثاتی طور پر پاک بھارت سرحد پار کرنے کے بعد ہلاک کردیا تھا۔
ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ غیر مسلح اور بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنا ایک قابل مذمت اقدام ہے اور بھارتی سیکورٹی فورسز کو مستقبل میں ایسی کارروائیوں سے گریز کرنا ہوگا۔