وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آئین میں رہتے ہوئے کام کرتی ہے اوردوسروں سے بھی ایسی ہی توقع کرتی ہے۔

 اظہار رائے کی آزادی کااستعمال آئین کے اندر رہتے ہوئے ہونا چاہیے:رشید
03 مئی 2015 (13:02)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے صحافتی اداروں پر قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیانات نشرکرنے سے روکنے پرزوردیا ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے تاہم اس آزاد ی کااستعمال آئین کے اندر رہتے ہوئے ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آئین میں رہتے ہوئے کام کرتی ہے اوردوسروں سے بھی ایسی ہی توقع کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین لندن میں قانون کا مکمل احترام کررہے ہیں اورانھیں پاکستان کے قانون کا بھی احترام کرناچاہیے۔


وزیراطلاعات نے کہاکہ پیمرا نے الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطاب کے دوران اشتعال انگیز اور نفرت آمیز بیانات نشر کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیئے ہیں۔