ادارہ متاثرہ افراد کیلئے مزید بیس ہزار سے زائد خیمے بھجوائے گا جس سے ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ اسی ہزار افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔

 این ڈی ایم اے نے نیپال زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان نیپال بھیج دیا
03 مئی 2015 (11:56)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے زلزلہ زدگان کیلئے چھ سو خیمے اور ادویات اور خوراک نیپال بھیجی ہیں۔

ادارہ متاثرہ افراد کیلئے مزید بیس ہزار سے زائد خیمے بھجوائے گا جس سے ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ اسی ہزار افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔  این ڈی ایم اے نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں زیرتعلیم سات نیپالی ڈاکٹروں کو بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے بھیجا ہے۔