جنرل راحیل شریف نے یہ بات راولپنڈی میں کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کہی۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی:آرمی چیف
03 مئی 2015 (09:44)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔  انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کہی جو وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں شہید ہوگئے تھے۔


نماز جنازہ میں پاک بحریہ کے سربراہ اور دوسرے اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے بھی شرکت کی۔