گورنر نے کہاہے کہ حکومت نے عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں ۔

اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی و خوشحالی آئیگی:برجیس
03 مئی 2015 (20:30)
0

گلگت بلتستان کے گورنر برجیس طاہر نے کہاہے کہ حکومت نے عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں ۔
اتوار کے روز سانگلہ ہل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں چین سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کیاہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک اور خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔