خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر حکومت کا مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
03 مئی 2015 (20:14)
0

خیبرپختونخوا اور آزادجموں وکشمیر کی حکومتوں نے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیاہے ۔
اس بات کا فیصلہ آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان اتوار کوپشاور میں ملاقات میں کیاگیا۔
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے اس موقع پر آزادجموں وکشمیر ور خیبرپختونخوا کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا اور فریقین سے کہا کہ وہ سیاحت ، ثقافت اور دوسرے شعبوں کی ترقی کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کریں ۔