file photo

صوبائی حکومت کا اگلابجٹ عوام دوست ہوگا: خٹک
03 جون 2017 (22:27)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن بحال ہوگیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز نوشہرہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کی کامیابی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اگلابجٹ عوام دوست ہوگا۔