وزیر خزانہ سے بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
03 جون 2017 (22:24)
0

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مالی امور اور پاک بحریہ کی ضروریات سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور عسکریت پسندی اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں جرات مندانہ اور پیشہ وارنہ طور پراپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔