file photo

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا سروے کروایا جائے گا:ماروی
03 جون 2017 (21:06)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ اگلے تین ماہ میں سندھ کے کئی اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا سروے کروایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز ریڈیو پاکستان کراچی کے دورے کے دوران ہمارے نمائندے غلام مرتضیٰ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔
ان اضلاع میں بدین ، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو اور دیگر اضلاع شامل ہیں ، سروے کے دوران مستحق خاندانوں کو امداد کی فرہمی یقینی بنانے کے لئے تمام گھروں کا سروے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقوم کی ادائیگی میں شفافیت اور موثر سروس یقینی بنانے کے لئے سمارٹ کارڈ سسٹم کی جگہ بائیو میٹرک تصدیقی نظام شروع کیا گیا ہے۔