file photo

نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے:قمرزمان
03 جون 2017 (20:28)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب اپنے تمام وسائل شفاف انداز میں بروئے کار لاکر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں بدعنوانی سے انکار ارو اس کی روک تھام سے متعلق نیب کی آگاہی مہم پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور ادارے کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ آج بدعنوانی سے متعلق جرائم کے خلاف تحقیقات میں سزا یابی کی شرح تقریباً 76 فیصد ہے۔