بھارت میں دولت اسلامیہ سے ہمدردی رکھنے والے90 سے زائد افراد گرفتار: راجناتھ
03 جون 2017 (20:08)
0

بھارت میں سیکورٹی اداروں نے دولت اسلامیہ سے ہمدردی رکھنے والے نوے سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بات بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سیکورٹی ایجنسیاں دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔