جنوبی پنجاب میں بڑے منصوبوں کیلئے96 ارب 38 کروڑ روپے مختص
03 جون 2017 (20:05)
0

حکومت پنجاب نے نئی مالی سال میں جنوبی پنجاب میں بڑے منصوبوں کیلئے چھیانوے ارب 38 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

بجٹ اعدادو شمار کے مطابق جنوبی پنجاب کے 20 اضلاع میں خادم اعلیٰ صاف پانی پروگرام کیلئے ساڑھے24 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ لودھراں خانیوال روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے پندرہ ارب روپے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں سیف سٹی پروگرام کیلئے بارہ ارب اٹھہتر کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔