file photo

باجوڑ ایجنسی میں رہائشیوں کے بلاک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شروع
03 جون 2017 (19:58)
0

باجوڑ ایجنسی کی انتظامیہ نے رہائشیوں کے بلاک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شروع کیا ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون پولیٹیکل ایجنٹ انوار الحق نے کہا کہ بلاک قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل وزیر داخلہ کی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈز بلاک کرنے کی وجوہات کے جائزے کے لئے خار میں ایک سیل قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر نواگئی، چمرکنڈ، وار ماموند، لودی ماموند اور بارانگ سمیت ایجنسی کی پانچ تحصیلوں میں تصدیق کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میں بلاک قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل بہت جلد شروع کیا جائے گا۔