حسین نواز نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ثبوت پیش کردیے
03 جون 2017 (17:14)
0

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اُن کے خاندان کے ارکان سچ عوام کے سامنے لانے کے لئے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پانامہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے چوتھی بار پیش ہوئے ہیں اور اگر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تو وہ پھر پیش ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے سامنے ثبوت پیش کیے ہیں اور ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیئے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا اور ریاست کے قوانین پر عمل کرنا بھی سکھایا ہے۔