file photo

پاکستان کاکنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب
03 جون 2017 (17:08)
0

پاکستان نے آج کنٹرول لائن پر تتہ پانی کے مقام پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹر پرایک پیغام میں کہا کہ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد بھارتی بنکرز بھی تباہ کر دیئے گئے۔