وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بعض عناصر اپنے مذموم سیاسی مفادات کیلئے ملک میں محاذآرائی اور کشیدگی کا تاثر دے رہے ہیں۔

حکومت اور عدلیہ کے درمیان کوئی محاذآرائی نہیں:چوہدری نثار
03 جون 2017 (15:17)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان کوئی محاذآرائی نہیں ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مذموم سیاسی مفادات کیلئے ملک میں محاذآرائی اور کشیدگی کا تاثر دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کے یہ نام نہاد محافظ جب اقتدار میں تھے تو اداروں کی توہین میں ملوث رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک معزز جج کے ریمارکس پر حکومت کے ردعمل کو محاذآرائی قرار نہ دیا جائے۔