تعلیم ، صحت اور ہنرمندی کے شعبوں میں جاری پروگراموں پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

03 جون 2017 (15:12)
0

پاکستان میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے کی سربراہ جوانا ریڈ نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے کے تعاون سے تعلیم ، صحت اور ہنرمندی کے شعبوں میں جاری پروگراموں پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جوانا ریڈ نے کہا کہ صوبے میں ان شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کا ادارہ مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی حکومت اور برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے کے درمیان آنے والے برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔