مقبوضہ کشمیر : حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک،5زخمی
03 جون 2017 (15:05)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔کچھ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے قاضی گنڈ کے قریب لوئر منڈا کے مقام پر جموں وکشمیر ہائی وے پربھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا۔
واقعہ کے فوراً بعد بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
سری نگر جموں ہائی وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔