سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں پینتیس ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

حکومت کی ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی
03 جون 2017 (14:31)
0

حکومت نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ویژن2025 کے مطابق ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں پینتیس ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔منصوبے کے تحت ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے ملک بھر میں ہر ضلع میں ایک سو پچاس کمیونٹی کالجز قائم کئے جائیں گے۔
پندرہ نئی تحقیقی جامعات قائم کی جائیں گی جن میں ٹیکنالوجیز ، ادویات ، زراعت ، مواصلات اور صحت کے پیشے سے متعلق پروگرام پڑھائے جائیں گے۔
منصوبے میں پسماندہ علاقوں میں مختلف سرکاری جامعات کے ایک سو سے زائد سمارٹ کیمپس قائم کرنا بھی شامل ہے۔
تمام ایجنسیوں میں فاٹا یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کا قیام بھی اس جامع منصوبے کا حصہ ہے۔