جرمنی صرف ملک کیلئے خطرہ بننے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کریگا : انجیلا مرکل
03 جون 2017 (13:35)
0

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی صرف ان افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرے گا جو ملک کے لئے خطرہ ہو سکتے ہیں۔صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن افغان پناہ گزینوں نے اب تک اپنی شناخت ظاہر نہیں کی یا وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کو بھی واپس بھیج دیا جائے گا ۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بدھ کو ہونے والے کابل بم دھماکے کے بعد جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کو نکالنے کے مطالبے میں شدت آئی ہے۔