آصف کرمانی اور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ ہم پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور عدلیہ سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے: رہنما مسلم لیگ ن
03 جون 2017 (13:16)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے ۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ ہم پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور عدلیہ سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس مقدمے میں انصاف ہو۔
وفاقی انتظام اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت نے عدلیہ کی بحالی کے لئے بڑی قربانیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں ، ذرائع ابلاغ اور حزب اختلاف کا احترام کرتے ہیں۔