عبدالباسط نے کہا ہے کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں کے لئے خطیر رقم کی منظوری نیک شگون ہے۔

ایوان صنعت وتجارت لاہور نے پنجاب بجٹ کو عوام کیلئے سہولت پر مبنی قرار دیدیا
03 جون 2017 (12:46)
0

ایوان صنعت وتجارت لاہور نے پنجاب کے اگلے مالی سال کے بجٹ کو عوام کیلئے سہولت پر مبنی قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ایوان صنعت وتجارت لاہور کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں کے لئے خطیر رقم کی منظوری نیک شگون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہرے ٹیکس نظام کے خاتمے ، ٹیکس نیٹ میں اضافے ، ٹیکس وصولی کرنے والے عملے کے خصوصی اختیارات کا خاتمہ پنجاب حکومت کا درست اقدام ہے۔
عبدالباسط نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی بہتری کے لئے خطیر فنڈز مختص کرنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ ہے۔