امریکی سفیر نکی ہیلے نے کہاہے کہ امریکہ طاقت کے استعمال سمیت معاملے کے سفارتی حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

شمالی کوریا کے خلاف فوجی حملوں سمیت کوئی بھی اقدام بروئے کار لا سکتے ہیں : امریکہ
03 جون 2017 (12:17)
0

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی حملوں سمیت کسی بھی اقدام کو بروئے کار لا سکتا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے شمالی کوریا کے خلاف قرارداد پر رائے شماری کے بعد سلامتی کونسل کو بتایا کہ امریکہ طاقت کے استعمال سمیت معاملے کے سفارتی حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ادھر ، جاپان نے امریکہ کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے اور علاقائی سلامتی کے استحکام کے لئے دوطرفہ تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔