file photo

گزشتہ چار سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں ایک سو فیصد اضافہ ہوا
03 جون 2017 (10:27)
0

گزشتہ چار سال سے زائد عرصے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری عہدیداروں کے مطابق پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی برآمدات کا حالیہ حجم دو ارب نوے کروڑ ڈالر ہے جو دوہزار تیرہ میں ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو اگلے دو برسوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات چھ ارب ڈالر سے بڑھانے کا ہدف دیا گیا ہے جس کا حصول نئی کمپنیوں کے قیام اور تاجروں کیلئے نئی اورجدید برآمدی مصنوعات کی تیاری کے مواقع کی فراہمی سے ممکن بنایا جاسکے گا۔
سرکاری عہدیداروں کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوریا کے Exim bank کے تعاون سے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے تاکہ اس شعبے میں دستیاب تمام مواقع سے پوری طرح فائدہ اٹھایا جاسکے۔