file photo

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا شمالی کوریا پرعائد پابندیوں میں توسیع کا اعلان
03 جون 2017 (07:37)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے بعد اس کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع کردی ہے تاکہ شمالی کوریا کی مزید کمپنیوں اور افراد کے خلاف پابندی عائد کی جاسکے۔
پندرہ رکنی کونسل کے متفقہ قرارداد میں Koryo بینک اور سرکاری فوج کے زیر انتظام سٹرٹیجک راکٹ فورس سمیت چار کمپنیوں اور چودہ افراد کے خلاف پابندی عائد کی گئی ہے۔