file photo

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کابل میں احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تحقیقات پر زور
03 جون 2017 (07:34)
0

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کابل میں احتجاجی مظاہرین پر افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات پرزوردیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنوبی ایشیاء کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہاکہ افغان فورسز کا ظالمانہ اورپر تشدد ردعمل بلا جوازہے۔
مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے کم ازکم چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے جوکابل میں ہولناک بم حملے کی تناظر میں افغان حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔