وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور لوڈ شیڈنگ جلد ختم ہوجائے گی

بجلی کی پیداوار 18ہزار نو سو چار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے:آصف
03 جون 2017 (07:18)
0

پانی و بجلی کے وزیر خزانہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اٹھارہ ہزار نوسو چار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پن بجلی کی پیداوار چھ ہزار تینتیس میگاواٹ ، Gencos کی تین ہزار اٹھہتر میگاواٹ ہے اور نجی بجلی کمپنیاں نو ہزار سات سو ترانوے میگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور لوڈ شیڈنگ جلد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ سسٹم میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔