file photo

عراق، گزشتہ 48گھنٹوں میں دولت اسلامیہ گروپ کے 120 افراد ہلاک
03 جون 2017 (07:13)
0

عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں دولت اسلامیہ گروپ نے 120 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
عراق کے ایک فوجی افسر کے مطابق بعض شہری عراقی سکیورٹی فورسز اوردولت اسلامیہ گروپ کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث علاقے سے نقل مکانی کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق کے شمالی شہر موصل میں فروری میں فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد تقریباً آٹھ لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ اسّی ہزار افراد ابھی تک دولت اسلامیہ گروپ کے زیر قبضہ علاقوں میں مقیم ہیں۔