file photo

صوبائی حکومت بجلی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے:مراد
03 جون 2017 (07:07)
0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بجلی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے اور ایک سو میگاواٹ کے نوری آباد بجلی گھر کا افتتاح اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
نوابشاہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں اربوں روپے مالیت کے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔
انہوںنے کہا کہ نواب شاہ، سعید آباد روڈ موجودہ سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نواب شاہ میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے پانی صاف کرنے کے پلانٹ کی تنصیب سے علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تین سو بستروں کے زچہ بچہ ہسپتال اور تین سو بستروں پر مشتمل گردے کی پیوند کاری کے بے نظیر کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔