وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےیہ بات پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرسے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اُن سے اسلام آباد میں ملاقات کی

وزیر خزانہ نےپاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے برطانوی حکومت کے مسلسل تعاون کو سراہا
03 جون 2017 (07:03)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پاکستان میں مختلف سکیموں اور منصوبوں کیلئے برطانوی حکومت کے مسلسل تعاون کو سراہا ہے جس سے اقتصادی ترقی کے فروغ اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے یہ بات پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرThomas Drew سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اُن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ کو آئندہ مہینے لندن میں ہونے والے خاندانی منصوبہ بندی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی ایک اہم مسئلہ ہے اورحکومت اجلاس میں پیش کئے جانے والے تصورات اورتجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔