وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اورجمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔

file photo

وزیراعظم کی ہدایت پر پارلیمانی کارروائیوں کی کوریج کیلئے خصوصی ٹیلی ویژن چینل شروع کیا جارہا ہے:مریم اورنگزیب
03 جون 2017 (06:52)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر پارلیمانی کارروائیوں کی کوریج کیلئے ایک خصوصی ٹیلی ویژن چینل شروع کیا جارہا ہے۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل پر ان کے نمائندوں کے ذریعے آواز اٹھانے کا واحد پلیٹ فارم ہے اور اس مقصد کیلئے ایک الگ چینل شروع کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ اورجمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تقریر نشر کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں نے حزب اختلاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی تقریر بعد میں نشر کی جائے گی۔کیونکہ رمضان کی نشریات کی وجہ سے تقریر براہ راست نشر کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ حزب اختلاف نے اس معاملے کو سیاسی رنگ دے دیا ہے۔