03 جون 2017 (06:39)
0

رات برمنگھم میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینتالیس اوورز میں دوسو اکیانوے رنزبنائے تینتیس اوورز میں دو سو پینتیس رنز کے نظر ثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے نو اوورز میں تین وکٹو ں کے نقصان پر ترپین رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوانٹ دیاگیا۔
آج کے میچ میں اوول میں سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہورہا ہے جبکہ کل برمنگھم میں پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔