وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے

file photo

آزاد عدلیہ ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے: سعد رفیق
03 جون 2017 (06:35)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اورعدلیہ کے درمیان کوئی محاذ آرائی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے مسلم لیگ نون کے سربراہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اسلام آباد کی طرف پارٹی کارکنوں کے مارچ کی خود قیادت کی۔
انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کا ذاتی نقطہ نظر تھا اوراسے عدلیہ کیخلاف سازش قرار دینا مناسب نہیں ہے ۔
وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی اورانتظامی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور وہ قومی اداروں کی بالادستی کیلئے کام کیا۔