وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاکہ تعلیم، صحت ،پینے کے صاف پانی ،زراعت اور سماجی شعبوں کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں

file photo

عوام دوست ، متوازن بجٹ سے ترقی ، خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا:شہباز
03 جون 2017 (06:27)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام دوست ، متوازن اورتاریخی ترقیاتی بجٹ سے صوبے میںترقی اورخوشحالی کاایک نیا دور شروع ہوگا۔
لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں چھ سو پینتیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت ،پینے کے صاف پانی ،زراعت اور سماجی شعبوں کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زراعت کے فروغ کیلئے نئے بجٹ میں وافر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگلے مالی سال میں جنوبی پنجاب میں فلاح و بہبود کی سرکاری سکیموں اور ترقیاتی پروگراموں کیلئے بھی اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔