صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاش نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے چھ سو پینتیس ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے

آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب کا ٹیکس فری ، عوام دوست بجٹ پیش
03 جون 2017 (06:20)
0

آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب کا ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کردیاگیا ہے جس کامجموعی حجم ایک ہزار نوسو ستر ارب روپے سے زائد ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کو وفاقی حکومت سے ایک ہزار ایک سو چون ارب روپے کی آمدن متوقع ہے اور صوبائی آمدن کا تخمینہ تین سو اڑتالیس ارب روپے لگایا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے چھ سو پینتیس ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور اس میں انتیس اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
عائشہ غوث پاشانے کہا کہ کُل بجٹ کا انسٹھ فیصد تعلیم ، صحت، زراعت، امن و امان اور مقامی حکومتوں کے لئے مختص کیا گیا ہے اور ان شعبوں کے لئے ایک ہزار سترہ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوںاور پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز دی انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ اب پندرہ ہزار روپے ہوگی۔