یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ایک اجلاس میں ہوا۔

پاکستان اور افغانستان پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت علی وضع کرنے پرمتفق
03 جون 2015 (20:43)
0

پاکستان اور افغانستان نے سرحدی علاقوں سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت علی وضع کرنے پر اتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ایک اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کے دوران پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے پاکستانی ٹیم کی جبکہ مشیر صحت ڈاکٹر ہدایت اللہ STANEKZAI افغانستان کی ٹیم کی قیادت کی۔


اجلاس کے شرکاء نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیااور اس مہلک بیماری کیلئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیراعظم کی فوکل پرسن نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جانی چاہیئں۔ افغان مشیر صحت ڈاکٹر ہدایت اللہ STANEKZAI نے سرحدی علاقوں سے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔