مشاورت کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاکستان اور ہالینڈ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر متفق
03 جون 2015 (19:55)
0

پاکستان اور ہالینڈ نے سیاست ، معیشت تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے ہیگ میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مشاورت کے پانچویں دور کے موقع پر ہوا۔ پاکستان کے مذاکراتی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ ندیم ریاض نے کی جبکہ ہالینڈ کے وفد کی قیادت ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے سیاسی اُمور کے ڈائریکٹر جنرل WIM GEERTSنے کی۔


مشاورت کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے عالمی اور علاقائی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری نے CLINGENDAEL انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر ایک لیکچر دیا۔