منصوبہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کر چوالیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا۔

وزیراعظم جمعرات کواسلام آبادراولپنڈی میٹروبس منصوبےکا افتتاح کرینگے
03 جون 2015 (14:43)
0

وزیراعظم نواز شریف کل اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔جڑواں شہروں کے شہریوں کی سہولت کے لئے یہ اشاروں سے پاک 23 کلومیٹر طویل ٹریک اسلام آباد سیکریٹریٹ اور صدر راولپنڈی کے درمیان تعمیر کیا گیا ہے جس پر جدید سہولتوں سے آراستہ چوبیس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔


شہریوں کی سہولت کے لئے اسٹیشنوں پر ٹکٹ گھر ، برقی سیڑھیاں اورپل تعمیر کئے گئے ہیں۔یہ منصوبہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کر چوالیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا۔ابتدائی طور پر ساٹھ بسیں اس روٹ پر چلائی جائیں گی جس سے روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔