ندیم کے پیشہ ورانہ خدمات کے48 سال
03 جون 2015 (20:46)
0

نامور فلمی ستارے ندیم کی فلم انڈسٹری میں پیشہ ورانہ خدمات کے اڑتالیس سال پورے ہونے پر ایک ثقافتی تنظیم ان کے اعزاز میں کراچی میں جلد ایک تقریب کا اہتمام کرے گی ۔
ندیم نے 1967میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم چکوری سے کیا جس میں اُنہوں نے گلوکاری بھی کی ۔
ان کی بہترین جوڑی اداکارہ شبنم کے ساتھ بنی ۔
اپنے طویل کیرئر میں اُنہوں نے چار سو کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔