ہائی کمشنر عبدالباسط نے وزیراعظم کو حالیہ صورتحال کے خصوصی حوالے سے پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بتایا۔

پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے:وزیراعظم
03 جون 2015 (15:09)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری ، باہمی احترام اور مفاد کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو حالیہ صورتحال کے خصوصی حوالے سے پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بتایا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔