ائر چیف مارشل سہیل امان کو ڈویژن کے کام اور چین کے جدید لڑاکا طیارے J-10 فائٹر اور اسکی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ائر چیف کا چین میں تیانجین کے 24 ائر ڈویژن کا دورہ
03 جون 2015 (22:59)
0

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے چین میں تیانجین کے 24 ائر ڈویژن کا دورہ کیا۔

انہیں ڈویژن کے کام اور چین کے جدید لڑاکا طیارے J-10 فائٹر اور اسکی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔  فضائیہ کے سربراہ نے چینی فضائیہ کے معروف Ba-Yi فضائی ٹیم کے ذریعے J-10 طیاروں کے فضائی کرتب بھی دیکھے۔  انہوں نے پانچ JF-17 طیاروں میں مزید بہتری لانے کے عمل کا معائنہ بھی کیا۔